وعدہ صادق-3؛
تصویری خبر | مسلمانو! ایران کی مدد کرو / وہ اس خبیث وجود کو مٹا کر رکھ دے گا، امام کعبہ
امام کعبہ الشیخ یاسر الدوسری نے ایران پر صہیونی جارحیت اور ایران کی کامیاب جوابی کاروائیوں کی طرف ضمنی اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں سے تقاضا کیا ہے کہ وہ خفیہ اور اعلانیہ طور پر ایران کی مدد کریں / خدا کی قسم! وہ [ایرانی] اس [صہیونی دشمن] کو مٹا کر رکھ دیں گے اور اس داغ کو مٹا دیں گے جس سے ہمارے دین کو خطرہ ہے۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امام کعبہ الشیخ یاسر الدوسری نے X نیٹ ورک پر اپنے پیغام میں لکھا:
- بس اب بیان بازی اور لفاظیوں کا وقت نہیں ہے۔
- ایران کی شکست کسی کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔
- ہر ایک کو ایران کو براہ راست اور اعلانیہ مدد فراہم کرنا چاہئے؛ جس طرح کہ مغرب صہیونی ادارے کو مدد فراہم کرتا ہے۔
- جن ممالک نے ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے، انہیں فوری طور پر خفیہ اور اعلانیہ مدد فراہم کرنا چاہئے۔
- خدا کی قسم وہ [ایرانی] اس [صہیونی دشمن] کو مٹا کر رکھ دیں گے اور اس داغ کو مٹا دیں گے جس سے ہمارے دین کو خطرہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ